ریاست ہماچل کے منڈی ضلع میں اب تک پکڑی جانے والی ہیروئن کی سب سے بڑی مقدار بتائی جارہی ہے۔ اس معاملے کی تصدیق ریاستی ڈی جی پی سنجے کنڈو نے کی ہے۔ مارکیٹ میں برآمد شدہ ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
معلومات کے مطابق منڈی پولیس نے فور لین بلاک کے دوران تلاشی لینے کے لئے ایک کار روکی۔ اس دوران کار میں موجود دونوں نوجوان گھبرا گئے ۔ جب پولیس نے کار کی تلاشی لی تو ایک بیگ سے 365 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ایس پی منڈی شالینی اگنی ہوتری نے بتایا کہ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو کار میں گرفتار کرلیا ہے اور اس کے بعد کی کارروائی شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں افراد ہریانہ کے امبالا کے رہنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ جیسے ہی سردیوں کا موسم شروع ہوتا ہے پوری ریاست میں منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات بڑھ جاتے ہیں۔