اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhoranj Viral Video ہمیر پور میں سسرال والوں نے شادی شدہ خاتون کے بال کاٹ کر منہ کالا کرکے گھمایا - خاتون کے بال کاٹ کر منہ کالا کرکے گھمایا

ہماچل پردیش کے ہمیر پور ضلع میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں سسرال والوں نے خاتون کے بال کاٹے اور اس کا منہ کالا کر کے گائوں میں گھمایا۔ Crime Against Women in Hamirpur

Crime Against Women in Hamirpur
Crime Against Women in Hamirpur

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 5:09 PM IST

ہمیر پور: ہماچل پردیش کے ہمیر پور ضلع میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں سسرال والوں نے شادی شدہ خاتون کے بال کاٹ کر منہ کالا کرنے کے بعد اسے گاؤں میں گھمایا ہے۔ بھورنج تھانہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ 15 دن پہلے کا بتایا جارہا ہے۔ معاملہ زور پکڑنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس معاملے میں شادی شدہ خاتون کا بیان جمعہ کو بھورنج تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ نے بھورنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی:

بتایا جارہا ہے کہ اس معاملے میں جلد ہی ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال متاثرہ خاتون کا علاج کرایا جا رہا ہے۔ 15 دن گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے پر مقامی پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ واقعہ کے بعد فریقین میں صلح ہو گئی تھی اور مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔اب اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ خاتون کے بال کاٹے گئے ہیں، اس کا چہرہ کالا کیا گیا ہے اور اسے گاؤں میں گھمایا جارہا ہے۔ 15 دن کے بعد بالآخر متاثرہ نے بھورنج پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے۔

'ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کے نوٹس میں آیا ہے۔ اس معاملے میں بھورنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ایس پی ہمیر پور ڈاکٹر آکرتی شرما کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ سی آر پی سی 154 سی کے تحت خاتون کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے-

سسرال والوں اور گاؤں کے کچھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج:

بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاتون گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے چلی گئی تھی۔ جب عورت تین چار ماہ بعد گھر واپس آئی تو اس کے سسرال والوں نے اس کے بال کاٹے، منہ کالا کیا اور گائوں میں گھمایا۔ جس کا ویڈیو بھی بنایا گیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ شرمسار حرکت 31 اگست کو پانچ بجے اس کے گھر میں ہوئی۔ خاتون کی شکایت پر اہل خانہ اور کچھ گاؤں والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

'سخت قانونی کارروائی کی جائے گی':

چیف سکریٹری پربودھ سکسینہ نے واقعے پر کہا کہ 'یہ معاملہ افسوسناک ہے۔ ہماچل پردیش میں ایسے معاملات سامنے نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ موقع پر موجود ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details