ریاست ہماچل پردیش کے 11 ضلعوں میں گائیوں کے لیے قدرتی ٹھکانے بنائے جا رہے ہیں، جن میں سے کچھ اپنی پائے تکمیل پر پہنچ رہے ہیں۔
اینیمل ہسبینڈری کے وزیر ویرندر کمار کا کہنا ہے کہ 'شروعات میں سرمور کے کوٹلا بروگ، ہنڈا کنڈی، ہمیرپور اور تھانہ کلن کھاس میں یہ محفوظ ٹھکانے بنائے جا ئیں گے'۔
ان کا کہنا ہے کہ 'ضلع کانگڑا میں گائے کے لیے کچھ محفوظ ٹھکانے بنائے جائیں گے، اس کے علاوہ دو ٹھکانے ضلع بلاس پور میں بنائے جائیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ضلع سرمور، سولن، انا، ہمیرپور اور چمبا میں گائے کے محفوظ ٹھکانوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے، ان شیلٹرز کا تعمیراتی کام رواں سال میں مکمل کر لیا جائے گا'۔
ہماچل پردیش میں کل 27352 سڑکوں پر گھومنے ولی گائے موجود ہیں، جبکہ 1337 گائے گاوشالاوں میں رکھی گئی ہیں۔