گذشتہ 30 جولائی 2020 کو ریاستی وزیر سوکھارام چودھری کے کورونا مثبت آنے کے بعد ہماچل کے گورنر بنڈارو دتاتریہ ، بی جے پی کے ریاستی صدر سریش کشیپ اور سابق وزیر اعلی پریم کمار دھومل اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ گورنر کے ذاتی اسٹاف بھی آئسولیشن میں ہیں۔
سوکھارام چودھری نے لوگوں سے اپیل کی اور کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں تو انہیں بھی ہوم آئسولیشن میں چلے جانا چاہئے۔