اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sukhu On Women Pension خواتین کو 1500 روپے ماہانہ پنشن دینے کا وعدہ پورا کیا، سکھو - ہماچل میں خواتین کو 1500 روپے ماہانہ پنشن

وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ حکومت کا مقصد نئے اقدامات کے ذریعے ریاست کو خود کفیل بنانا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ حکومت نے مارچ 2026 تک ریاست کو گرین انرجی اسٹیٹ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 15, 2023, 7:51 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے ریاست کی 2.31 لاکھ خواتین کو 1500 روپے ماہانہ پنشن فراہم کرنے کا اپنا وعدہ بھی پورا کیا ہے۔سکھو نے یہ بات ہفتہ کو لاہول اسپتی کے کازہ میں منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیوہ اور اکیلی 7000 خواتین کو ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اس سال مکانات کی تعمیر کے لیے مالی امداد دی جائے گی۔ اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے سالانہ آمدنی کی حد دو لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ہولڈنگ سیلنگ ایکٹ 1972 میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ آبائی جائیداد کی ملکیت میں بیٹیوں کو مساوی حقوق مل سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد نئے اقدامات کے ذریعے ریاست کو خود کفیل بنانا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ حکومت نے مارچ 2026 تک ریاست کو گرین انرجی اسٹیٹ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گرین ہائیڈروجن اور امونیا پروجیکٹ کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے، جس سے 3500 سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور 4000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو بھی راغب کیا جائے گا۔ ریاست نے 6 گرین کوریڈورز کا اعلان کیا ہے جو برقی گاڑیوں کو سہولت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرک بسیں، ٹرک، ٹیکسی، آٹو اور ای گڈز گاڑیاں خریدنے والے پرائیویٹ آپریٹرز کو 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت سیاحت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ضلع کانگڑا کو ریاست کے سیاحتی دارالحکومت کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ کانگڑا میں ہوائی اڈے کی تعمیر سیاحت کی توسیع کے لیے اہم ہے۔ اس کے علاوہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کو ہوائی نقل و حمل کے ذریعے جوڑنے کے لیے ہیلی پورٹس کی تعمیر اور توسیع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress promise in Himachal: ریاست میں حکومت بننے پر کانگریس مفت بجلی، پرانی پنشن اور خواتین کو 1500 روپے دے گی: بھوپیش بگھیل

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details