منڈی:سابق مرکزی وزیر پنڈت سکھ رام کا انتقال ہوگیا۔ پنڈت سکھ رام نے دہلی کے ایمس میں آخری سانس لی۔ کل رات پنڈت سکھ رام کو پھر سے دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل 9 مئی کو بھی انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا۔ ان کے پوتے آشرے شرما نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دادا کی موت کی اطلاع دی ہے۔ مرکز میں ٹیلی کام منسٹر رہتے ہوئے سکھ رام پر بدعنوانی کے الزامات لگے اور سی بی آئی کے چھاپے کے دوران ان کے بنگلے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے۔ سال 2011 میں انہیں پانچ سال کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ Former Union Minister Pandit Sukh Ram Passes Away
آشرے شرما نے لکھا، "الوداع دادا، اب ٹیلی فون کی گھنٹی نہیں بجے گی"۔ 4 مئی کو پنڈت سکھ رام کو منالی میں برین اسٹروک ہوا تھا۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لیے زونل ہسپتال منڈی میں داخل کرایا گیا۔ 7 مئی کو صبح 9:30 بجے پنڈت سکھ رام کو بہتر علاج کے لیے ریاستی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہلی لے جایا گیا۔ جہاں پنڈت سکھ رام کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ پنڈت سکھ رام کی عمر 94 سال تھی۔ بھارت میں پہلی بار 31 جولائی 1995 کو موبائل کال کی گئی۔ موبائل سے یہ بات چیت مرکزی ٹیلی کام منسٹر سکھ رام اور مغربی بنگال کے وزیر اعلی جیوتی باسو کے درمیان ہوئی۔ جیوتی باسو اور پنڈت سکھ رام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے لیے 16 روپے فی منٹ چارج کٹا تھا۔ Former telecom minister Sukh Ram dies at 94 in Delhi