نئی دہلی: ہماچل پردیش کے بلاس پور سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے میجر وجے منکوٹیا آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ Major Vijay Mankotia joins BJP
بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے منکوٹیا کو آج ان کی رہائش گاہ پر پارٹی میں باضابطہ طور پر شامل کیا ہماچل ٹوپی پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی کے سینئر لیڈر ہرش مہاجن بھی موجود تھے جنہوں نے تقریباً ایک ماہ قبل کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے منکوٹیا نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کی قیادت سے متاثر ہیں اور نئے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے ریٹائرڈ فوجیوں کے لیے ون رینک ون پنشن کی اسکیم کو لاگو کرنے کے لیے مودی کے عہد بندی اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے ہماچل پردیش میں ودھان سبھا انتخابات میں دوبارہ مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کے لیے سخت محنت کرنے کی بات کی۔