شملہ میں سال کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ شملہ میں جمعرات کی صبح برفباری کے ساتھ ہوئی جو اب بھی جاری ہے۔ اس سے قبل رج پر اولے گرے۔ سیاحت کے لئے آئے لوگ برفباری سے کافی خوش ہوئے۔ برفباری کے سبب شملہ کا بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے روزمرہ کی زندگی اور ٹریفک پر اثر پڑا ہے۔ نوکری پیشہ افراد کو پیدل گھروں کو پہنچنا پڑ رہا ہے۔
ہند۔ تبت نیشنل ہائی وے سمیت شملہ سے نارکنڈا، کوفری، چانشل ، چوپال سیت دیگر بلند علاقوں میں سبھی سڑکیں ٹریفک کےلئے بند ہوگئےہیں۔