کسانوں نے روایتی کھیتی سے ہٹ کر بے موسمی سبزیاں اگاکر اپنی آمدنی میں سینکڑوں گنا اضافہ کیا ہے۔
کسانوں کو اپنے فصلوں کو فروخت کرنے کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے اس لیے حکومت نے ضلع میں ہی سبزی منڈی لگوائی ہے۔
کسانوں نے بے موسمی سبزیاں اگاکر کروڑ روبے کمائے ریاست کے محکمہ زراعت نے یہاں کے کسانوں کو روایتی فصلوں نے بے موسمی سبزیاں اگانے کی طرف مائل کیا۔ چھوٹا بنگال علاقے میں تقریبا 2700 ہیکٹر زرعی زمین ہیں۔حکومت نے کسانوں کی محنت اور محمکہ زراعت کی مدد سے یہاں بے موسمی سبزیوں کے پیداوار میں بہترین کام کیا ہے۔روایتی کھیتی سے چار سے پانچ ہزار کمانے والے یہاں کے کسان بے موسمی سبزی کے فصل سے 25 ہزار روپے کما رہے ہیں۔ کسانوں نے بے موسمی سبزیاں اگاکر کروڑ روبے کمائے یہاں کے کسانوں کو سبھاش پالیکر کی زیرو بجٹ قدرتی کھیتی کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ کوٹھی کوہڑ کے روپ لال اور بڑاگراں کے جسونت سنگھ یہاں کے لوگوں کو قدرتی کھیتی کی طرف مائل کرتے ہیں۔یہاں تقریبا 700 ہیکٹر زمین پر بند گوبھی، پھول گوبھی، مولی، بروکلی اور دھنیا کی فصلیں ہوتی ہیں۔چھوٹے علاقے میں تقریبا 7000 ٹن بےموسمی سبزیوں کی پیداوار ہورہی ہے۔