عاطف رشید نے آج یہاں حکام کے ساتھ اقلیتی کمیشن کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک مستحق شخص کو اسکیم کا بروقت اور مناسب فائدہ یقینی کیا جانا چاہے۔ اقلیتی برادری لوگوں کو سرٹی فکیٹ جاری کرنے کے عمل کو آسان کیا جانا چاہئے۔
اقلیتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کا موثر طریقہ سے نفاذ ہو: عاطف رشید
قومی اقلیتی کمیشن کے نائب صدر عاطف رشید نے کہا کہ حکومت نے اقلیتی برادری کی سماجی۔ معاشی ترقی کے لئے کئی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ ان اسکیموں کا صحیح طریقہ سے نفاذ محکموں کا فرض ہے۔
انہوں نے ضلع کی اقلیتی برادری کے بچوں کو بیگم حضرت محل اسکالر شپ اسکیم میں شامل کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے کہاکہ آٹھویں کلاس میں پچاس فیصد نمبر لانے والے اس کے مستحق ہیں۔ یہ اسکالر شپ پانچ ہزار اور چھ ہزار کے حساب سے لڑکیوں کے لئے دی جاتی ہے۔ ضلع میں اس کا رجسٹریشن شروع کرنے پر انہوں نے زور دیا۔ اقلیتی برادری کے امتیازی طلبا کو میٹرک سے پہلے اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ دی جارہی ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ کلو ضلع میں 2011کی مردم شماری کے مطابق اقلیتی برادری کی مجموعی آبادی 20,648 ہے جو مجموعی آبادی کا 4.71فیصد ہیں۔ ان میں 15,377بودھ، 2,974مسلمان، 1,396سکھ، 807عیسائی اور 94جین شامل ہیں۔