اردو

urdu

ETV Bharat / state

Himachal Polls 2022 الیکشن کمیشن نے ہماچل میں اسٹرانگ روم سیکورٹی سسٹم کا جائزہ لیا - ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات 2022

ہماچل پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر منیش گرگ نے ریاست میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر ویریفائیبل پیپر آڈٹ ٹریل مشینوں والے اسٹرانگ روم کے حفاظتی انتظامات اور سی سی ٹی وی اور سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے کی جا رہی نگرانی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمور ضلع میں پانچ اسٹرانگ روم ہیں اور تمام کی چوبیس گھنٹے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سی ای او کے دورہ کے دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ رمن کمار مینا اور متعلقہ انتخابی افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔Himachal Polls 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 19, 2022, 11:02 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) منیش گرگ نے ریاست میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) اور ووٹر ویریفائیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) مشینوں والے اسٹرانگ روم کے حفاظتی انتظامات اور سی سی ٹی وی اور سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے کی جا رہی نگرانی کا جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے سرمور، سولن اور بلاسپور اضلاع کے چار روزہ دورے پر آئے سی ای او نے جمعہ کی شام دیر گئے سرہان پچھاد اسمبلی حلقہ اور ناہن اسمبلی حلقہ میں اسٹرانگ رومز اور گنتی کے مراکز کا معائنہ کیا۔Himachal Polls 2022

سرمور کے ڈپٹی کمشنر آر کے گوتم نے کہا کہ گرگ نے ہفتہ کو رینوکا اسمبلی حلقہ سنگھاڑا اور شیلائی اسمبلی حلقہ کے اسٹرانگ روم اور گنتی کے مراکز کا معائنہ کیا۔ وہ اتوار کو پانوٹا صاحب اے سی کا دورہ کریں گے اور بعد میں سولن اور بلاسپور اضلاع کا دورہ کریں گے۔

گرگ نے کہا، 'میں نے اسمبلی انتخابات کے لیے میدان میں موجود امیدواروں کے کچھ نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جو اسٹرانگ رومز اور گنتی مراکز کے ارد گرد کیے گئے حفاظتی انتظامات سے مطمئن نظر آرہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ سرمور ضلع میں پانچ اسٹرانگ روم ہیں اور تمام کی چوبیس گھنٹے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سی ای او کے دورہ کے دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ رمن کمار مینا اور متعلقہ انتخابی افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Polls 2022 پرائیویٹ گاڑی میں ای وی ایم لے جانے پر پولنگ پارٹی معطل

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details