شملہ:ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے ساتھ ساتھ ہند تبت بین الاقوامی سرحد کے گاؤں میں کل رات 3.40 شدت کا زلزلہ آیا۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔ موسمیاتی مرکز شملہ کے مطابق رات 10:02 کے قریب تین سے چار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 5 کلومیٹر کی گہرائی پر کنور کا ناکو تھا۔ Earthquake Tremors in Himachal Pradesh
ناکو کے علاوہ چین کی سرحد کے ساتھ واقع چانگو، سمدو، پوہ، کھاب، ریکانگ پیو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چند سیکنڈ تک جاری رہنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر آنے پر مجبور کردیا۔ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔