ہماچل پردیش کے لاہول اور اطراف کے علاقے میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے ابھی تک جان و مال کے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے شملہ مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ یہ زلزلہ آج صبح تقریبا 2 بجکر 43 منٹ اور 33 سیکنڈ میں محسوس کیا گیا۔
انہو نے کہا 'زلزلے کا مرکز لاہول اسپیتی کی سرحد پر 32.5 ڈگری شمالی طول البلد اور 76.5 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر گہرائی میں تھا'۔