لاہول سپتی: وزیر اعظم نریندر مودی فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے آج ہماچل پردیش کے لیپچا پہنچ گئے ہیں۔ یہاں پر وزیراعظم ہر سال فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی مناتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی شیئر کی ہیں۔ ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ 'ہماچل پردیش کے لیپچا میں اپنے بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی منانے پہنچے' وزیراعظم نریندر مودی نے تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم نریندر مودی ہر سال ملک کے بہادر دلوں کے ساتھ دیوالی مناتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس سے پہلے جموں وکشمیر میں بھی دیوالی کے موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کشمیر پہنچے تھے۔
وہیں دوسری جانب نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑنے دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آج کہا کہ ’’ میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ گہری عقیدت اور بے پناہ خوشی کے ساتھ منائی جانے والی دیوالی اندھیرے پر روشنی کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے، جو امید اور نیکی کے پائیدار جذبے کو مجسم کرتی ہے۔