اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ہماچل کا دورہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی تین اکتوبر کو ہماچل میں اٹل ٹنل روہتانگ کا افتتاح کرنے والے ہیں، وزیراعظم کی آمد سے قبل حفاظتی انتظامات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے راجناتھ سنگھ ہماچل پہنچ رہے ہیں۔

image
image

By

Published : Oct 2, 2020, 11:05 AM IST

ہماچل کے ساسے ہیلی پیڈ پر وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر، راجناتھ سنگھ کا استقبال کریں گے اور یہاں منالی-لیہہ ہائی وے پر بنے تین پلوں کا افتتاح کریں گے۔

آئندہ روز تین اکتوبر کو وزیراعظم مودی ہماچل میں اٹل ٹنل کا افتتاح کرنے والے ہیں اس سے ایک دن قبل حفاظتی تیاریوں کا جائزہ لینے اور تین پلوں کا افتتاح کرنے کے لیے راجناتھ ہماچل پہنچ رہے ہیں۔

کلو ضلع انتظامیہ نے وزیر اعظم کی کلو آمد سے قبل حفظ ماتقدم کے تحت منالی اور اطراف کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

اس تعلق سے ایس پی جی کی ٹیم نے جمعرات کے روز نارتھ پورٹل اور اطراف کے علاقوں کی سکیوریٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

چندرا ندی کے دونوں طرف کئی نامزد مقامات پر شارپ شوٹرز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرون کی مدد سے پورے علاقے پر نظر رکھی جائے گی۔

راجناتھ سنگھ دارچا علاقے میں بنے ریاست کے سب سے پہلے اسٹیل بریج کا افتتاح کریں گے ، دارچا کے اس بریج کی لمبائی 360 میٹر ہے۔

اس کے بعد راجناتھ نارتھ پورٹل کی چندرا ندی پر بنے 100 میٹر لمبے اور بیاس ندی پر بنے پلچان پل کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ تین اکتوبر کو اٹل ٹنل روہتانگ کا افتتاح کرنے کے لیے وزیراعظم ہماچل آرہے ہیں جہاں پہلے ان کا پیلی کاپٹر منالی کے ساسے ہیلی پیڈ پر لینڈ کرے گا اس کے بعد وزیراعظم ٹنل سے ہوکر لاہول کے سِسو پہنچیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details