اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: کورونا سے متاثر نوجوان ہسپتال سے ڈسچارج - کورونا وائرس کی وبا

ہسپتال انتظامیہ نے نوجوان کی رپورٹ دو بار نیگیٹو آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

کورونا مثبت نوجوان ہسپتال سے ڈسچارج
کورونا مثبت نوجوان ہسپتال سے ڈسچارج

By

Published : Mar 30, 2020, 2:01 PM IST

پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا سے پریشان ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹانڈا میڈیکل کالج کی طرف سے راحت کی خبر آئی ہے۔

ریاست ہماچل پردیش میں بھی کورونا کے تین مثبت کیسز تھے۔ ان میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ایک کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔

ٹانڈا میڈیکل کالج میں داخل ہوئے کورونا مثبت ایک نوجوان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

نوجوان کو دیر شام ایمبولینس کے ذریعے گھر بھیج دیا گیا۔ ٹانڈا ہسپتال میں علاج کے بعد نوجوان کی صحت میں بہتری آئی۔

ہسپتال انتظامیہ نے نوجوان کی رپورٹ دو بار نیگیٹو آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق' یہ نوجوان 18 مارچ کو سنگاپور سے واپس آیا تھا۔ ٹانڈا اسپتال میں بلڈ نمونہ لینے کے بعد نوجوان کورونا مثبت پایا گیا تھا۔

ایم ایس بھاردواج نے بتایا کہ 'نوجوان کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ لیکن کچھ دن تک ڈاکٹرز نوجوان کی نگرانی کریں گے۔ نوجوان اور اس کے اہل خانہ کو بھی کچھ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details