ریاست ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں 12 گھنٹوں کے اندر بار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چمبا میں مسلسل دو دنوں سے زلزلے کے 13 جھٹکے محسوس کیے گیے گیے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ اب تک زلزلے سے کسی قسم کے نقصانات کی کوئی خبر نہیں ہے۔
ضلع میں ایک بار پھر زلزلے نے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
دراصل رات گیارہ بجے کے قریب ضلع میں زور دار زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ جس کی شدت 4.5 تھی۔