اردو

urdu

ETV Bharat / state

Himachal Pradesh Assembly Elections کانگریس نے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی - ہماچل پردیش 2022 انتخابات

کانگریس پارٹی نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 46 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ منگل کی دیر شام پارٹی ہائی کمان کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ اور قانون ساز پارٹی کے رہنما مکیش اگنی ہوتری سمیت کئی سینئر لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ Congress Candidates list for HP Election 2022

کانگریس نے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی
کانگریس نے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی

By

Published : Oct 19, 2022, 7:24 AM IST

شملہ: کانگریس نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے 46 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ کانگریس کے انتخابی انچارج مکل واسنک نے کہا کہ انتخابی کمیٹی نے ان ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔ پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ویربھدرا سنگھ اور پرتیبھا سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ کو شملہ گاوں سے میدان میں اتارا ہے، جب کہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مکیش اگنی ہوتری کو ہارولی ، سینئر لیڈر آشا کماری کو ڈلہوزی اور سکھوندر سنگھ سکھو اور کلدیپ سنگھ راٹھور کو بالترتیب نادون اور تھیوگ سے امیدوار بنایا ہے۔ Himachal Pradesh Elections 2022

ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں کے لیے ریاست کے 55 لاکھ ووٹر 12 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 25 اکتوبر اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 اکتوبر کو ہوگی۔ امیدوار 29 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ انتخابی نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details