اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pratibha Singh Slams BJP ملک میں اب بی جے پی کی الٹی گنتی شروع

کرناٹک میں کانگریس کی شاندار جیت پر ہماچل پردیش کانگریس کی صدر پرتبھا سنگھ نے کہا کہ 'ملک میں اب بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور 2024 میں مرکز میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔ Congress Win Karnataka Election 2023

ملک میں اب بی جے پی کی الٹی گنتی شروع
ملک میں اب بی جے پی کی الٹی گنتی شروع

By

Published : May 14, 2023, 7:17 AM IST

شملہ: ہماچل پردیش کانگریس کی صدر اور اور ایم پی پرتبھا سنگھ نے دعوی کیا کہ ملک میں اب بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور 2024 میں مرکز میں کانگریس کی مقبول حکومت بنے گی ۔ پرتبھا سنگھ نے کرناٹک کے ووٹروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے حوصلہ سے اب ملک کو دیگر ریاستوں میں بھی کانگریس اپنی جیت کا پرچم لہرائے گی۔ پرتبھا سنگھ نے کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے بی جے پی کی پولرائزیشن کی سیاست کو پوری طرح ٹھکرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش کے بعد اب کرناٹک میں کانگریس کی شاندار جیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک میں بی جے پی کے خلاف ہو اچل پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور2024 میں مرکز میں کانگریس کی مقبول حکومت بنے گی ۔ کرناٹک میں کانگریس کی شاندار جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے پرتبھا سنگھ نے کانگریس کے قومی قیادت ملکا ارجن کھڑگے، سونیا گاندھی ، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت تمام لیڈروں کو مبارکباد دی ہیں۔ بتا دیں کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کراری شکست ہوئی ہے۔ بتادیں کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ کانگریس نے 224 سیٹوں میں سے 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں دوسری طرف کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے بعد پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details