وزیر اعلی جیرام ٹھاکر نے ہماچل پردیش میں لاک ڈاؤن بڑھانے کے اشارے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی میعاد میں توسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلی جیرام ٹھاکر کا لاک ڈاؤن میعاد میں توسیع کرنے پر غور - لاک ڈاؤن
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جیرام ٹھاکر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی میعاد میں توسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
جیرام ٹھاکر نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید نہیں کرتے تھے کہ ہماچل میں کورونا وائرس کے اتنے زیادہ کیس سامنے آئیں گے۔ لیکن ریاست میں کورونا کے مزید مثبت کیسوں کے پیش نظر لوگوں کو مشورے مل رہے ہیں کہ ریاست کی سرحدوں کو فی الحال سیل کر دیا جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کریں گے اور وہ وزیر اعظم کو ریاست کے بارے میں معلومات دیں گے۔ لاک ڈاؤن کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت اور عہدیداروں سے بات چیت کے بعد ہی لیا جائے گا۔