اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد معاملہ پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کا متنازع بیان

ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے دہلی میں رونما ہوئے تشدد کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'جو بھارت ماتا کی جے بولے گا وہی بھارت میں رہے گا۔'

By

Published : Feb 25, 2020, 8:31 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:53 PM IST

دہلی تشدد معاملہ پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کا متنازع بیان
دہلی تشدد معاملہ پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کا متنازع بیان

دہلی میں جاری تشدد میں اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے ایک بیان دیا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جو بھارت ماتا کی جے کو نہ بول کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

دہلی تشدد معاملہ پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کا متنازع بیان

شہریت ترمیمی قانون سے متعلق دہلی میں ہونے والے تشدد پر وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دہلی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران دہلی میں ہونے والے تشدد کے بارے میں جے رام ٹھاکر نے کہا کہ 'اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے خلاف بولنے والے اور ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف بھرپور طریقے سے ڈیل کی جائے۔'

وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ 'بھارت میں بھارت ماتا کی جے بولنے والا رہے گا اور جو نہیں بولے گا، جو بھارت کی مخالفت کرے گا، بار بار آئینی انتظامات کی بے حرمتی کرے گا، ان کے بارے میں سوچنا ہوگا۔'

بتا دیں کہ دہلی کے شمال مشرقی دہلی علاقے میں جاری سی اے اے کے حامیوں اور مخالفین کے مابین ہونے والے تشدد میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈی سی پی مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ 'شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد مظاہروں میں اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس پرتشدد مظاہرے میں 56 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔'

انہوں نے لوگوں سے افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی۔

دہلی پولیس کے ڈی سی پی نے بتایا کہ 'لوگوں نے چھتوں سے پتھراؤ بھی کیا۔ تشدد کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details