نئی دہلی: ہماچل پردیش کے منڈی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) کے ڈائریکٹر لکشمی دھر بہیرا نے طلباء سے گوشت نہ کھانے کا عہد لینے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست میں جانوروں پر ظلم کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے اور بادل پھٹنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ان کے اس بیان نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے بہیرا نے کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم ایسا کرتے رہے تو ہماچل پردیش میں صورت حال مزید خراب ہوجائے گی۔ آپ وہاں معصوم جانوروں کو مار رہے ہیں۔ اس کا ماحولیاتی انحطاط کے ساتھ ایک علامتی تعلق بھی ہے، جسے آپ ابھی نہیں دیکھ سکتے لیکن یہ موجود ہے۔"
IIT Mandi Director Viral Video ہماچل پردیش میں گوشت کھانے سے آفت آتی ہے، آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر کا عجیب و غریب بیان
آئی آئی ٹی منڈی، ہماچل پردیش کے ڈائریکٹر پروفیسر لکشمی دھر بہیرا کے عجیب و غریب بیان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ جس میں وہ ایک پروگرام میں ہماچل میں آنے والی قدرتی آفت کو گوشت کھانے اور معصوم جانوروں پر ظلم کرنے سے جوڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس بیان پر تنازعہ کے بعد لکشمی دھر بہیرا کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Published : Sep 7, 2023, 10:49 PM IST
بہیرا ویڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ریاست میں بار بار لینڈ سلائیڈنگ، بادل پھٹنا اور بہت سی دوسری چیزیں ہو رہی ہیں، یہ سب جانوروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے اثرات ہیں، لوگ گوشت کھاتے ہیں۔ انھوں نے آگے کہا کہ اچھا انسان بننے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ گوشت کھانا بند کرو۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ گوشت نہ کھانے کا عہد کریں۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے ان کے بیان پر شدید تنقید کی ہے لیکن اس تنازعہ پر بہیرا کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بہیرا کے تبصروں پر تنازعہ کھڑا ہوا ہو۔ گزشتہ برس وہ اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انھوں نے منتر پڑھ کر اپنے ایک دوست اور اس کے خاندان کو بری روحوں سے نجات دلانے کا دعویٰ کیا تھا۔