شملہ: ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں شملہ کرسوگ سڑک پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
کرسوگ کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیتا نجلی ٹھاکر نے بتایا کہ حادثہ کلنگار کے قریب نصف شب تقریباً 12 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک کار بے قابو ہو کر 354 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
کار میں سوار افراد کی شناخت گڑیالہ گاؤں کے 22 سالہ پالاد اور نزدیکی گاؤں کے رہنے والے نوپا رام (21)سال کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں اپنے گھر کی اکلوتے اولاد تھے۔ ایسے میں لواحقین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔