اردو

urdu

ETV Bharat / state

landslides in Himachal Pradesh چمبا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پُل منہدم - چمبا میں پُل منہدم

چمبا ضلع کے بھرمور میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لونا پل ٹوٹ گیا ہے۔ چمبہ ضلع میں دو دن کے اندر یہ دوسرا پُل ٹوٹا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو ہی ضلع میں ہولی کے مقام پر واقع چولی پل بھی گر گیا تھا۔ Bridge collapsed in Chamba

چمبا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پُل منہدم
چمبا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پُل منہدم

By

Published : Feb 5, 2023, 1:26 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع چمبا کے بھرمور میں ایک بڑا پل اتوار کی صبح لونا گاؤں کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جس سے یہاں سڑک کی آمدورفت مکمل طور پر ٹھپ ہوگئی۔ ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈی ای او سی چمبا نے ضلع کے لونا بھرمور میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ حادثے میں پل مکمل طور پرتباہ ہوگیا ہے اور (قومی شاہراہ- 154 اے) چمبا سے بھرمور تک کا راستہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل اسی سڑک پر بنایا گیا ایک اور پل دو روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گر گیا تھا۔ بھرمور کے لوگوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوج کے حکام سے پل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی درخواست کرے تاکہ انہیں چمبا اور ملک کے دیگر حصوں میں جانے میں پریشانی نہ ہو۔

بھرمور کے لوگوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوج کے حکام سے پل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی درخواست کرے تاکہ انہیں چمبا اور ملک کے دیگر حصوں میں جانے میں پریشانی نہ ہو۔ معلومات کے مطابق چمبا اور بھرمور کو پٹھان کوٹ سے جوڑنے والے قومی شاہراہ 154 اے پر واقع یہ پل ٹوٹ گیا۔ دریائے راوی کے ساتھ واقع چرچند نالے پر بنایا گیا یہ پل ہفتے کی رات ایک زبردست لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ حالانکہ جس وقت یہ پل ٹوٹا اس وقت کوئی گاڑی اس پل سے نہیں گزر رہی تھی۔ ساتھ ہی پل ٹوٹنے کی وجہ سے یہاں سے پیدل چلنے اور نکلنے کے لیے بھی کوئی راستہ نہیں بچا۔

یہ بھی پڑھیں: Landslide in Mandi Poonch: منڈی پونچھ سڑک پر لینڈ سلائیڈ سے ایک ڈرائیور کی موت

واضح رہے کہ چمبا ضلع میں یہ دوسرا پل ہے جو دو دنوں میں ٹوٹا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو ہی ضلع میں ہولی کے مقام پر واقع چولی پل بھی گر گیا تھا۔ حادثے میں دو ٹپر بھی نالے میں گر گئے۔ جس کے باعث ایک ڈرائیور کی موت جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔ حادثہ پل پر سے اوور لوڈ ٹرکوں کے گزرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ چولی پل کے گرنے کی وجہ سے کئی پنچایتوں کا بھرمور اور ضلع ہیڈکوارٹر چمبہ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ جس میں گرام پنچایت قوارسی، لامو، سانہ، کُٹھیڑ، ہولی، کولٹھ، دیول، نیاگراں، بجول اور گرونڈا شامل ہیں۔

یو این آئی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details