اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ہفتے بعد اٹل ٹنل سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی - अटल टनल रोहतांग बंद

ایک ہفتے سے بند اٹل ٹنل روہتانگ اب سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے لیکن ابھی بھی ٹنل میں سیاحوں کی آمد موسمی حالات پر منحصر ہے۔

By

Published : Dec 15, 2020, 1:53 PM IST

اٹل ٹنل روہتانگ برف باری کے سبب سیاحوں کے لیے بند رکھی گئی تھی لیکن اب اسے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

حالانکہ ابھی بھی ٹنل میں سیاحوں کی آمد کا انحصار موسم پر ہے، منالی پولیس نے سڑک پر حالات بہتر ہونے کے بعد سیاحوں کو سولانگ نالہ سے آگے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سے قبل بھی اٹل ٹنل کو 10 دسمبر سے بحال کیا گیا تھا لیکن دوسرے روز ہی برفباری ہونے کے سبب اسے بند کردیا گیا تھا۔

روہتانگ درے سمیت راہنی نالہ، مڑھی، بیاس نالہ، گلابہ کے کوٹھی میں بھی برف کا انبار لگا ہوا ہے لیکن روہتانگ درے کی جانب بی آر او نے سڑک بحال نہیں کی ہے جس کی وجہ سے سیاح اٹل ٹنل کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔

دلچست بات یہ رہی کہ جیسے ہی اٹل ٹنل بحال کی گئی، ویسے ہی یہاں سیاحوں کا تانتا بندھ گیا۔ صبح کے وقت منالی - کیلانگ شاہراہ پر سواریوں کی آمد و رفت مشکل بھری رہی لیکن دوپہر کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق ہوگئی۔

ایس ڈی ایم رمن گھرسنگی نے بتایا کہ سڑک کی حالت بہتر ہونے کے بعد اٹل ٹنل سیاحوں کے لیے بحال کردی گئی ہے، وہیں بی آر او نے لاہول وادی کے راستوں کو بھی بحال کردیا ہے۔

سڑکیں بحال ہونے سے وادی میں چار پہیہ سواریوں کی نقل و حمل ہونے لگی ہے لیکن وادی کے لوگوں کو ابھی بس خدمات کے شروع ہونے کا اںتظار ہے۔ وادی میں اب موسم صاف ہوچکا ہے لیکن برفانی تودے گرنےکا اندیشہ اب بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

لاہول کے ایس پی مانو ورما نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک ہی منالی - کیلانگ کے درمیان سفر کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details