اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: پیدل ہی گھروں کے لئے روانہ ہو گئے 200 تارکین وطن مزدور - مزدور پیدل روانہ

پولیس اور ضلع انتظامیہ نے رات قریب 1 بجے تک ان مزدوروں کو راضی کرلیا۔ تقریبا 1.15 منٹ پر وہ واپس بلاس پور جانے کے لئے راضی ہوئے۔ تب انہیں بسوں کے ذریعہ گورنمنٹ سینئر اسکول بال روڑا کورنٹائن سنٹر بھیج دیا گیا۔

Breaking News

By

Published : May 9, 2020, 3:31 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع ولاس پور کے کوٹھی پورہ میں جمعہ کی رات زیر تعمیر ایمس میں کام کرنے والے تقریبا 200 مزدور اپنے گھروں کو پیدل ہی روانہ ہوگئے۔ پولیس نے انہیں چنڈی گڑھ منالی قومی شاہراہ کے قریب روکا۔ انتظامی عہدیداران رات 1 بجے مزدوروں کو راضی کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جس کے بعد انہیں قرنطین مرکز میں رکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'چنڈی گڑھ منالی قومی شاہراہ پر تعینات پولیس اہلکار اتنی بڑی تعداد میں مزدوروں کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور اعلی حکام کو اس معاملے کی اطلاع دی۔'

موقع پر اے ایس پی امت شرما اور ڈی ایس پی اجے ٹھاکر پہنچ گئے۔ انہوں نے مزدوروں کو سمجھانے کی کوشش کی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے رات قریب گیارہ بجے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اس دوران مزدوروں اور پولیس افسران کے مابین بحث ہو رہی تھی۔ اسی بیچ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایس ڈی ایم رامشور شرما اور تحصیلدار بھی موقع پرپہنچ گئے لیکن کوئی مزدور بلالس پور واپس جانے کو تیار نہیں تھا۔

پولیس اور ضلع انتظامیہ نے رات قریب 1 بجے تک ان مزدوروں کو راضی کرلیا۔ تقریبا 1.15 منٹ پر وہ واپس بلاس پور جانے پر راضی ہوگئے۔ تب انہیں بسوں کے ذریعہ گورنمنٹ سینئر اسکول بال روڑا کورنٹائن سنٹر بھیج دیا گیا۔

فی الحال انتظامیہ نے تقریبا 200 مزدوروں کو قرنطین مرکز میں رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details