اردو

urdu

ETV Bharat / state

کُلُّو میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک - پانچ افراد ہلاک

ہماچل پردیش کے ضلع کُلُّو میں شِلہی گاؤں کے قریب ایک سڑک حادثے میں بدھ کے روز پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

کُلُّو میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

By

Published : Oct 23, 2019, 11:27 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کُلُّو میں آنی سب ڈیویژن کی ڈیم پنچایت کے شِلہی گاؤں کے قریب شام تقریباً پانچ بجے ایک اسکارپیو کے اچانک بے قابو ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں گر جانے کے سبب اس میں سوار پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اسکارپیو میں کتنے افراد تھے ابھی اس کی حتمی اطلاع نہیں ہے۔

کُلُّو میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

کُلُّو پولیس افسر گورو سنگھ نے بتایاکہ حادثے میں پانچ افراد کی موت کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔ پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونےو الوں کی شناخت راکیش کمار، پون کمار، گیان چند، بلونت اور کایتھ کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی افسر جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور حادثے میں مارے گئے افراد کی لاشوں کو مقامی افراد کی مدد سے ریسکیو کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details