ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے کمہارہٹی ناہن شاہراہ پر ایک عمارت کے گرجانے سے 14 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک عام شہری سمیت 13 فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔
منہدم عمارت میں فوج کے تقریباً 35 جوان موجود تھے، جس میں سے 17 کو بچا لیا گیا ہے، اس بات کی تصدیق سولن کے ضلع مجسٹریٹ نے کی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے اس کی تصدیق کی ہے منہدم عمارت میں ابھی بھی فوج کے متعدد جوان پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہماچل کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے اس حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
عمارت منہدم ہونے سے متعدد فوجی ہلاک اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ آج سولن کا دورہ کریں گے اور حالات کا جائزہ لیں گے۔
زخمی سرجیت نام کے فوجی کا کہنا ہے کہ چھٹی کا دن تھا اس لیے ہم تمام نے مشترکہ طور پر باہر کھانا کھانے کا پلان بنایا تھا، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے زمین ہلنے لگی اور پوری عمارت تاش کے پتوں کے مانند زمین بوس ہوگئی۔
عمارت میں فوج کے تقریباً 35 جوان موجود تھے اطلاع کے مطابق یہ عمارت سنہ 2009 میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس حادثے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔