اردو

urdu

ETV Bharat / state

شملہ: غفلت برتنے پر پی ڈبلیو ڈی کے تین انجینئرز معطل - پرنسپل سکریٹری پی ڈبلیو ڈی

محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ انجینئر، نریندر سنگھ نائک اور جونیئر انجینئر، سول سیکشن وجے کمار کو بھی اس پل کی تعمیراتی کام کے دوران مناسب نگرانی میں کوتاہی برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

3 PWD engineers suspended for dereliction in duty
غفلت برتنے پر پی ڈبلیو ڈی کے تین انجینئروں کو معطل کردیا گیا

By

Published : May 23, 2020, 2:07 PM IST

شملہ میں پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکیوٹیو انجینئر روی بھٹی، اسسٹنٹ انجینئر، نریندر سنگھ نائک اور جونیئر انجینئر، سول سیکشن وجے کمار کو روہڑو کے بخیرنا میں دریائے پبر پر ڈبل لین پل کی تعمیر کے دوران غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے اس وقت کے ایگزیکٹو انجینئر، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سرکل روہڑو، روی بھٹی کو مناسب نگرانی میں عدم توجہی برتنے پر معطل کردیا ہے۔ وہ فی الحال ٹھیوگ میں تعینات ہیں۔

محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ انجینئر، روہڑو نریندر سنگھ نائک اور جونیئر انجینئر، سول ،روہڑو سیکشن وجے کمار کو بھی اس پل کی تعمیراتی کام کے دوران مناسب نگرانی میں کوتاہی برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ دریائے پببر پر بنے اس پل کو اس ماہ کی 13 تاریخ کو نقصان پہنچا تھا۔ پرنسپل سکریٹری پی ڈبلیو ڈی جے سی شرما نے کہا کہ وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر کی ہدایت پر ریاستی حکومت نے پل کو نقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

پرنسپل سکریٹری پی ڈبلیو ڈی جے سی شرما نے کہا کہ اس پل کی تعمیر میں تکنیکی خرابیوں کے علاوہ غیرمناسب نگرانی اور نگرانی میں عدم توجہی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی گئی ہے اور چیف نے ان تین انجینئروں کو اس غلطی کا ذمہ دار پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افسران کو معطل کردیا گیا ہے اور تعمیراتی کام سے وابستہ دوسرے افسران / ملازمین کو سبب بتاؤ نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔

جے سی شرما نے کہا کہ وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر کی قیادت میں ریاستی حکومت ترقیاتی کاموں کی معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور قصوروار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details