اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندیپ سنگھ و یوگیشور دت بی جے پی میں شامل - سندیپ سنگھ و یوگیشور دت بی جے پی میں شامل

بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ اور اولمپک میڈل یافتہ پہلوان یوگیشوردت ہریانہ اسمبلی الیکشن سے ٹھیک پہلے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

سندیپ سنگھ و یوگیشور دت بی جے پی میں شامل

By

Published : Sep 26, 2019, 7:40 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:20 AM IST

ان کے علاوہ ہریانہ میں کلاں والی سیٹ سے اکالی دل کے ممبراسمبلی بلکور سنگھ نے بھی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔

اس موقع پر پارٹی کے میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا رکن انل بلونی اور بی جے پی ہریانہ یونٹ کے صدر سبھاش برالا بھی موجود تھے۔


سابق ہاکی کپتان ہریانہ میں کروکشیتر ضلع کے شاہ آباد کے رہنے والے ہیں۔ ان کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے 2009میں ملیشیا کو ہراکر سلطان اذلان شاہ کپ پر قبضہ کیا تھا۔

یوگیشور دت نے 2012میں گرمائی اولمپک میں 60کلوگرام زمرہ میں کانسے کا میڈل حاصل کیا تھا۔ انہیں 2013میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے 2014 میں دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

ہریانہ میں گذشتہ پانچ سال سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ ریاست میں 21 اکتوبر کو اسمبلی الیکشن ہونگے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 3:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details