اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات کے کسانوں کی حالت ریاست میں سب سے زیادہ خراب: یوگیندر یادو - یوگیندر یادو کا میوات کا دورہ

ریاست ہریانہ کے ضلع ہریانہ میں سوراج انڈیا کے قومی صدر یوگیندر یادو نے آج اناج منڈیوں کا دورہ کیا۔انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ریاست میں میوات کے کسانوں کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔

یوگیندر یادو کا میوات کا دورہ
یوگیندر یادو کا میوات کا دورہ

By

Published : Oct 15, 2020, 2:35 PM IST

سوراج انڈیا کے قومی صدر یوگیندر یادو آج ہریانہ کے میوات میں اناج منڈیوں کا دورہ کرنے پہنچے۔ انہوں نے میوات کے کسانوں سے روبرو ہو کر فصل کی خرید سے متعلق ان کے مسائل کو سنا۔ اس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نوح میوات کے کسانوں کی حالت سب سے خراب ہے۔

یوگیندر یادو کا میوات کا دورہ


یوگیندر یادو نے تاؤڈو اور نوح اناج منڈیوں کا دورہ کرنے کے بعد ایس ڈی ایم پردیپ اہلاوت سے کسانوں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ سرعام لوٹ ہو رہی ہے۔ حکومت نے باجرے کی فصل کا 2150 ایم ایس پی طے کیا ہے۔ لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ کسان کو اس کی اصل قیمت ہی نہیں مل رہی ہے۔دھان، پرمل، کپاس کی حالت بھی یہی ہے۔


حکومت کے نمائندے اعلان کرتے ہیں کہ کسان کا دانہ دانہ خریدا جائے گا لیکن سرکار 25 فیصد ہی خرید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے اب سرسا میں پکا مورچہ کھڑا کر دیا ہے اور سابق وزیر اعلی دیوی لال کے وارث نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ کو انتباہ دیا ہے کہ یا تو آپ کرسی سنبھالیں یا تاؤ دیوی لال کا نام لینا بند کر دیں، یا پھر کسانوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details