ریاست ہریانہ کے یمنا نگر میں بی جے پی کے ایک پروگرام میں پہنچنے والے وزیر تعلیم کنورپال گرجر اور وزیر ٹرانسپورٹ مول چند شرما کے خلاف بڑی تعداد میں کسان احتجاج کررہے ہیں۔ اس دوران سکیورٹی میں مصروف پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبریں منظرِ عام پر آرہی ہیں۔
کسانوں نے پہلے سے ہی وزراء کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو لے کر پولیس نے کئی لیئر میں بیریکیڈس لگائے تھے، لیکن بتایا جارہا ہے کہ کسانوں نے ٹریکٹروں سے پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے بیریکیڈس کو ہٹادیا۔ جس کی وجہ سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔