رانی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہاکی کھلاڑی ہیں۔
رانی سے قبل دھنراج پلئے کو سنہ 2000 میں اور سنہ 2017 میں سردار سنگھ کو راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔
بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رام پال کو بھی ریاست کے وزیراعلیٰ منوہر لال نے راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان، ہریانہ اور ملک کی بیٹی رانی رام پال کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور کھیل رتن ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے کے لئے بہت سی نیک تمنائیں۔
وہیں ونیش فوگٹ نے گذشتہ سال ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
ونیش فوگٹ واحد ہندوستانی خاتون پہلوان ہیں جنہوں نے ابھی تک ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
ان کی کامیابیوں کے پیش نظر اس ایوارڈ کے لئے ان کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔
ونیش ان دنوں، اپنے شوہر کے پاس رہتی ہیں اور وہیں گھر میں پریکٹس کرتی ہیں۔
یہ بات کہی جار ہی ہے کہ 2020 رانی رام پال کے لئے شاندار رہا ہے۔
جہاں رانی نے 30 جنوری 2020 کو ورلڈ گیمز کے ایتھلیٹ میں کامیابی حاصل کی، اسی سال رانی کو ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری کے لئے منتخب کیا گیا۔
اب رانی رام پال کو راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ ملے گا۔