اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم ایس پی کو ختم کرنے کی کوشش پر سیاست چھوڑ دینے کا اعلان - زرعی قوانین

زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے درمیان ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر سنگھ کھٹر نے کسانوں کو کسی بھی حال میں ایم ایس پی کو ختم نہ کئے جانے کا یقین دلایا۔

Will leave politics if someone tries to abolish MSP, says Haryana CM Khattar
ایم ایس پی کو ختم کرنے کی کوشش پر سیاست چھوڑ دینے کا اعلان

By

Published : Dec 21, 2020, 6:06 AM IST

ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے نرناول میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایم ایس پی (کم از کم قیمت) کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کسانوں کو ہر حال میں ایم ایس پی کو ختم نہ کرنے کا یقین دلاتے ہوئے اعلان کیا کہ ’اگر کوئی ایم ایس پی کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے‘۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ایم ایس پی ماضی میں تھا، ابھی بھی موجود ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا‘۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے گذشتہ روز مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کی تھی اور زرعی قوانین کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مسئلہ کو جلدازجلد حل کرلئے جانے کی توقع کا اظہار کیا تھا۔

وہیں دوسری جانب کسان اپنے موقف پر اٹل ہیں اور ان کا احتجاج 26 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ کسانوں نے احتجاج میں شدت لاتے ہوئے آج ملک بھر میں بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details