اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: بارش کے امکانات، سرد لہر جاری - چنڈی گڑھ

چنڈی گڑھ کے شمال مغربی خطے میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ہونے اور شدید کہرے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں کل تک ہلکی بارش

ہریانہ: بارش کے امکانات، سرد لہر جاری
ہریانہ: بارش کے امکانات، سرد لہر جاری

By

Published : Jan 29, 2020, 5:41 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:19 AM IST


ریاست ہریانہ میں کہیں کہیں سرد لہر اور علاقے میں اگلے دو دن کہیں کہیں شدید کہرے کے آثار ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں علاقے میں بارش ہوئی۔

چنڈی گڑھ آٹھ ملی میٹر، امبالہ دو ملی میٹر،کرنال آٹھ ملی میٹر، روہتک ایک ملی میٹر، امرتسر 21ملی میٹر، لدھیانہ دو ملی میٹر، پٹیالہ دو ملی میٹر،پٹھانکوٹ 16ملی میٹر، آدم پور چار ملی میٹر، ہلوارا چار ملی میٹر، گرداس پور 13ملی میٹر تک بارش ہوئی اور درجہ حرارت میں ہلکی گراوٹ آئی ہے۔

ہریانہ: بارش کے امکانات، سرد لہر جاری

چنڈی گڑھ، امبالہ کا درجہ حرارت 10 ڈگری، حصار اور نارنول کا درجہ حرارت چار ڈگری، کرنال سات ڈگری، روہتک اور سرسہ چھ ڈگری، امرتسر نو ڈگری، لدھیانہ آٹھ ڈگری، پٹیالہ نو ڈگری، آدم پور، ہلوارا کا درجہ حرارت آٹھ ڈگری ،گرداس پور سات ڈگری اور فرید کوٹ 10ڈگری سلسیز رہا۔

دہلی میں آٹھ ملی میٹر بارش ہوئی اور درجہ حرارت 10ڈگری، سرینگر صفر ڈگری اور جموں میں 22ملی میٹر بارش اور آٹھ ڈگری رہا۔

ہماچل پردیش میں تازہ برفباری سے معمولات زندگی متاثرہوئی، برفباری کے دوران ایک کار پھسل کر کھائی میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی اور سیکڑوں سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس سے لوگوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

قبائلی ضلع لاہول سپیتی میں شدید بارش کی وجہ سے برفباری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سیاحتی مقام پر کفری میں بسیں پھسنے سے 69سواریوں کو برفباری کے درمیان دن گزارنا پڑا۔راحت اور بچاؤ مہم کے ذریعہ انہیں نکالا گیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details