اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد نہروں میں پانی چھوڑا گیا

نوح کے میوات میں کھیتوں کی آبپاشی کے لیے پانی کی شدید قلت محسوس کی جا رہی تھی۔

میوات: وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد نہروں میں پانی چھوڑا گیا
میوات: وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد نہروں میں پانی چھوڑا گیا

By

Published : Jul 23, 2020, 10:22 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں کھیتوں کی آبپاشی کے لیے آخر کار نہروں میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ پانی کے چھوڑے جانے کے بعد کانگریس رہنما چودھری مہتاب احمد معائنہ کرنے کےلئے انڈری بلاک پہنچے۔

میوات: وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد نہروں میں پانی چھوڑا گیا

نوح کے میوات میں کھیتوں کی آبپاشی کے لیے پانی کی شدید قلت محسوس کی جا رہی تھی۔

فصلیں سوکھنے لگی تھیں۔ حالانکہ اب تھوڑی بارش ضرور ہوئی ہے جس سے کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی صورتحال کے جائزے کے لیے ہر ماہ سروے

میوات کے تینوں اراکین اسمبلی سے میوات کی عوام مسلسل پانی کا مطالبہ کر رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق آخرکار کل دیر شام تینوں اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر سے ملاقات کی اور پانی کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سلسلے میں کانگریس رہنما چودھری مہتاب احمد نے کہا کہ امید کی جانی چاہیے کہ ضروری مقدار میں پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ تاکہ میوات کے کسانوں کو راحت مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details