اردو

urdu

ETV Bharat / state

وقف بورڈ کی جانب سے اسکالرشپ کو منظوری - اسکالرشپ

ہریانہ وقف بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر حنیف قریشی نے میوات انجینئرنگ کالج نوح کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کو منظوری دی۔

ہریانہ وقف بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر حنیف قریشی نے میوات انجینئرنگ کالج نوح کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کو منظوری دی۔

By

Published : Jun 8, 2019, 11:36 PM IST


ہریانہ وقف بورڈ میں سی ای او کے طور پر پہلے سے ہی اپنی خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر حنیف قریشی (آئی پی ایس) کو حال ہی بورڈ کا نیا منتظم مقرر کیا گیا ہے۔

ہریانہ وقف بورڈ انتظامیہ نے میوات انجینئرنگ کالج نوح کے بارہویں کے طلبہ و طالبات کے لیے 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر انھیں ٹیوشن فیس میں 100 فیصد رعایت دیے جانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ 79 سے 75 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو 75 فیصدی رعایت دی جائے گی۔

میوات انجینئرنگ کالج کے رائے عامہ کے افسر اور اسسٹنٹ پروفیسر وسیم اکرم کے مطابق موجودہ وقت میں انجینئرنگ کالج کی فیس طلباء کے لیے 39 ہزار پانچ سو روپے سالانہ اور طالبات کے لیے 19 ہزار 750 روپے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details