امبالا ضلع کے ایک گاؤں سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گوردوارے کے پاٹھی کو گاؤں والوں نے منہ کالا کرکے پورے گاؤں میں گُھمایا ہے۔ گرودوارے کے پاٹھی پر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ جس کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے پاٹھی کا منہ کالا کردیا اور گلے میں چپل کا ہار پہنا کر پورے گاؤں کے ارد گرد گُھمایا۔
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے نگگل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دھرم ویر سنگھ سے رابطہ کیا جس کے تحت یہ گاؤں آتا ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے۔ جس کے بعد پولیس ٹیم اس گاؤں میں پہنچی ہے۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام کے بعد گاؤں والوں کے ذریعے پاٹھی کا چہرہ کالا کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امبالہ میں ایک شخص نے اپنے گھر میں آکسیجن پلانٹ لگایا