ہریانہ کے ضلع میوات کے بلاک نگینہ کے نائی ننگلہ گاؤں کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کا ایم آئی ایس پورٹل میں اردو مضمون کے لیے اندراج کرانے کے لیے ایک مہم کی شروعات کی گئی ہے۔
میوات کے سینکڑوں سرکاری اسکولوں میں اردو کی تعلیم دی جاتی ہے، لیکن ان میں سے کئی بچوں کا ایم آئی ایس پورٹل پر رجسٹریشن نہیں ہوا ہے۔ اس کی وجہ سےحکومت نے ان اسکولوں میں اردو کے کسی ٹیچر کی تقرری نہیں کر رہی ہے اور طلبہ اردو کی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے کئی میمورنڈم کے بعد حکومت نے 25 مارچ تک اردو کے خواہشمند طلبہ کی جانکاری ایم آئی ایس پورٹل پر اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسی سلسلے میں بلاک نگینہ کے گاؤں نائی ننگلہ کے سرکاری اسکول میں اردو مضمون کی تعلیم پڑھائے جانے کے حوالے سے گاؤں کے معزز لوگوں نے میٹنگ کی گئی۔اب چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبہ کا ایم آئی ایس پورٹل پر رجسٹریشن کیا جائے گا۔
جس میں گاؤں کے سرپنچ صاحب رام نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں اردو زبان پڑھنے والے بچوں کی تعداد کافی ہے ۔بچوں کے سرپرست بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کے بچے سرکاری اسکول میں اردو مضمون میں تعلیم حاصل کریں۔
میٹنگ میں موجود سابق سرپنچ اسماعیل ٹھیکے دار نے بتایا کہ اردو زبان مذہبی معاملات سے لیکر عصری اداروں سمیت ہماری ضرورت میں شامل ہے ۔اردو میوات کی مادری زبان ہے، جس سے تعلیم حاصل کرنے میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ میوات اردو زبان کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔