اردو

urdu

ETV Bharat / state

زہریلی شراب سے دو لوگوں کی موت

زہریلی شرا ب کی وجہ سے سونی پت اور گنور میں دو لوگوں کی موت جبکہ چار لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب تک یہاں زہریلی شراب سے 50 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

زہریلی شراب سے دو لوگوں کی موت
زہریلی شراب سے دو لوگوں کی موت

By

Published : Nov 12, 2020, 12:40 PM IST

ریاست ہریانہ کے سونی پت میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چار لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز زہریلی شراب پینے کے سبب متعدد لوگوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں سونی پت کے روہتک پی جی آئی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران سونی پت کا رہائشی مہندر کی موت واقع ہو گئی۔ وہیں گنور کے ہسپتال میں سات دن سے ایڈمٹ پریم کمار کی بھی زہریلی شراب سے موت ہوگئی۔

وہیں زہریلی شراب کی وجہ سے بیمار ہوئے چار افراد اب بھی پی جی آئی روہتک میں ایڈمٹ ہیں جن کا علاج جاری ہے، حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ زہریلی شراب سے اب تک 50 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details