محکمہ صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے ضلع میں کل مریضوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ ان میں سے 65 مریض صحتیاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ یعنی ضلع میں آج آنے والے دو نئے کیس سمیت 3 ایکٹیو کیس ہیں۔ آج آئے دونوں متاثرہ مریضوں کو العافیہ مانڈی کھیڑا میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔
نوح: کورونا کے دو نئے معاملے، علاقہ میں خوف و ہراس - کورونا کے دو نئے معاملے، علاقہ میں خوف و ہراس
ریاست ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) میں کورونا وائرس کے مزید دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے مریض ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ دونوں کیس کا تعلق تاؤڈو بلاک کے گاؤں بسر اکبر پور اور پونہانہ کے سنگار گاؤں سے ہے۔
نوح میں کورونا کے دو نئے معاملے، علاقہ میں خوف و ہراس
غور طلب ہے کی نوح میں ایک وقت سبھی 65 مریض ٹھیک ہوگئے تھے اور کوئی ایکٹیو کیس باقی نہیں بچا تھا، جس سے علاقہ میں کافی خوشی محسوس کی جا رہی تھی اور لاک ڈاؤن میں کافی ڈھیل دے دی گئی تھی۔ لیکن دو نئے کیس کے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ علاقہ میں پھر سے سختی کر سکتا ہے۔ ضلع میں اب تک 4980 جانچ کے نمونے لیے گئے ہیں جن میں سے 4820 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ابھی 91 افراد کی رپورٹ کا آنا باقی ہے۔