ہریانہ میں کورونا کے دو مریض مثبت پائے گئے - A 22-year-old girl infected with the Corona virus came from London on March 14th.
ہریانہ کے گروگرام میں دو مریضوں میں آج کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ،اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے
ہریانہ میں کورونا کے دو مریض مثبت پائے گئے
ریاست ہریانہ کےگروگرام میں دو مریضوں میں آج کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔ یہ چاروں مریض گروگرام ضلع سے ہیں۔
یہ اطلاع آج دیر شام ہریانہ حکومت کے جاری میڈیا بلیٹن میں دی گئی۔ میڈیا بولیٹن کے مطابق جن دو مریضوں میں آج کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں ایک 22 سالہ لڑکی ہے جو 14 مارچ کو لندن سے آئی تھی۔