راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کو منظوری ملنے کے بعد ریاست میں پہلا مقدمہ میوات کے نگینہ تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سنگیتا کالیا نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ ہے جو متعلقہ شخص کو یکبارگی تین طلاق دینے کی پاداش میں مجرم قرار دیتا ہے۔ ملزم نے تین بار طلاق کے الفاظ دہرائے ہیں اور خاتون کے اہل خانہ کو برا انجام بھگتنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
نگینہ پولیس ایس ایچ او اجے ویئر نے کہا کہ انہیں نوح کے کھیڑلی گاؤں کی 20 سالہ لڑکی سے شکایت ملی تھی۔اس نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے ان کی ماں کو صبح فون پر طلاق طلاق طلاق کہا ہے۔
شکایت کرنے والی لڑکی کے مطابق دو سال پہلے ڈھاڈولی گاؤں میں ایک ڈرائیور سے ان کی شادی ہوئی تھی تبھی سے وہ اور اس کے گھر والے ان پر جہیز دینے کا دباؤ بنا رہے تھے۔