ریاست ہریانہ کے ضلع یمنا نگر میں جگادھری ورکشاپ کے قریب وشنو نگر میں تیز ہواؤں کے سبب بی ایس این ایل کمپنی کا موبائل ٹاور اور بجلی کا ٹرانسفارمر سڑک پر گر گیا۔
موبائل ٹاور سڑک پر گرنے کے باعث دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر رک گئی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔