اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنٹینر اور بائک کے مابین تصادم میں تین افراد ہلاک - کنٹینر نے بائک کو ٹکر مار دی

جیند میں کنٹیںر اور بائک کے مابین ہوئے تصادم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔

کنٹینر اور بائک کے مابین تصادم میں تین افراد ہلاک
کنٹینر اور بائک کے مابین تصادم میں تین افراد ہلاک

By

Published : Nov 17, 2020, 12:17 PM IST

ریاست ہریانہ میں جیند ضلع کے رجانہ کلا گاؤں سے ایک بھائی اپنے بہن کو بائک سے روہتک کے مہم چھوڑنے جارہا تھا، تبھی للت کھیڑا کے پاس سامنے سے آرہی تیز رفتار کنٹینر نے بائک کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں 25 سالہ لڑکی رجنی اور اس کے بھتیجے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئ جبکہ رجنی کے چار سالہ بیٹے کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ویڈیو

معاملے کی جانچ کر رہے افسر نے بتایا کہ وکاس اپنے 20 سالہ بھتیجے رامپوجاری کے ساتھ اپنی بہن کو اس کے سسرال بائک سے چھوڑنے جارہا تھا، تبھی سامنے سے آرہی تیز رفتار کنٹینر نے بائک میں ٹکر ماردی، جس سے بھتیجے اور بہن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور بھانجے کنال کا علاج کے درمیان موت ہوگئی۔

موقع پر پہنچے پولیس عہدیداروں نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا ہے اور کنٹینر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details