ہریانہ میں تیسرا سیرو سروے (Sero Survey Haryana) منگل کی دوپہر 2 بجے کے بعد شروع کیا جائے گا۔ 15 جون سے 16 جون تک 2 دن چلائے جانے والی اس مہم میں دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ جانچ کی جائیں گی۔ اس دو روزہ سیرو سروے میں ہر ضلع سے 400 نمونے لئے جائیں گے۔ جس میں 12 دیہی کلسٹرز ، 8 شہری کلسٹرز ہیں، جہاں دیہی علاقوں سے 240 نمونے لئے جائیں گے، جبکہ 160 سیمپل شہری علاقوں سے لئے جائیں گے۔
گروگرام کے سی ایم او ڈاکٹر وریندر یادو نے بتایا کہ اس بار ہونے والے سیرو سروے میں 60 فیصد دیہی آبادی کو کور کیا جائے گا اور 40 فیصد شہری آبادی کو کور کیا جائے گا۔ اس بار ہونے والے سیرو سروے کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
محکمہ صحت کے لئے تیسری لہر سے پہلے سیرو سروے کروانا بہت فائدہ مند ہوگا۔ اس سے پہلے کیے گئے سیرو سروے میں بچوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
وہیں سیرو سروے کروانے والی ٹیم میں آشا ورکر یا اے این ایم ورکر یا صحت کارکنان ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک ٹیم میں ایک لیبارٹری ٹیکنیشن اور ایک میڈیکل آفیسر یعنی تین افراد موجود ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جس میں زیادہ تر بچے انفکشن ہونے کا خدشہ ہے۔