اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوٹل میں ایک بوتل پانی کی قیمیت 167 روپے - ہریانہ حکومت کی اس معاملے پر نوٹس

گروگرام میں ایک شخص سے ہوٹل والوں نے ایک بوتل پانی کی قیمت 167 روپے وصول کیے۔ اس شخص نے اس معاملے کی جانکاری ٹویٹر پر شیئر کیا اور سی ایم او کو ٹیگ کیا۔ اس معاملے میں سی ایم او آفس نے نوٹس لیا۔

ریستراں نے ایک شخص سے پانی کی قیمت 167 روپے وصول کیے
ریستراں نے ایک شخص سے پانی کی قیمت 167 روپے وصول کیے

By

Published : Dec 25, 2019, 1:05 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام میں واقع سائبر سٹی گروگرام کے ایک ریستراں میں 20 روپے پانی کی بوتل 167 روپے ہے۔

ریستراں نے ایک شخص سے پانی کی قیمت 167 روپے وصول کیے

یہ بات ہم نہیں بلکہ ریستراں کا بل دیکھ کو دیکھ کر معلوم چلا ہے۔

دراصل 22 دسمبر کو ترینیش سنگھ نامی ایک شخص گروگرام کے سیکٹر 29 میں واقع ایک ریستوراں گیا تھا۔

ترینیش سنگھ نے یہاں پانی کی بوتل خریدی۔ بدلے میں ، ریستراں نے 20 روپے کی پانی کی بوتل کی قیمت 167 روپے وصول کیے۔ اس پر ترینیش نے پانی کی بوتل لینے سے انکار کردیا، تو ریستراں نے صاف طور پر کہا کہ ایک بار چیز ملنے کے بعد ، آپ اسے واپس نہیں لے سکتے ہیں۔

ہریانہ حکومت نے اس معاملے میں نوٹس لیا
اس کے بعد ترینیش نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کو بیان کیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا اور ہریانہ کے وزیر اعلی آفس اور گروگرام پولیس کو تصاویر بھی ٹیگ کیا ہے۔ ایسے میں وزیر اعلی کے دفتر کی جانب سے اس پر توجہ دی گئی اور ترینیش سے نمر طلب کیا گیا ہے۔

ڈومینوز نے کیری بیگ کیلئے 14 روپے وصول تھے
اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک اور معاملہ منظر عام پر آیا ہے، جہاں چندی گڑھ میں ڈومینوز نے ایک شخص سے کیری بیگ کے نام پر 14 روپے طلب کیے۔

مذید پڑھیں:ہریانہ: کیری بیگ کا چارج لینے پر ڈومنوز کوجرمانہ

اس معاملے میں صارف عدالت نے بھی ڈومینوز پر 5 لاکھ روپے بھاری جرمانہ عائد کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال اس معاملے میں کیا کارروائی کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details