اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایجوکیشن افسر کی مدت کار میں توسیع کا مطالبہ - ہریانہ

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ٹیچرز یونین نے اپنے مطالبات کو لیکر مقامی رکن اسمبلی چودھری ذاکر حسین سے ملاقات کی۔

mewat

By

Published : Mar 4, 2019, 8:48 PM IST


یونین نے رکن اسمبلی سے گزارش کی کہ ضلع نوح کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں ضلع تعلیمی افسر دنیش شاستری کا خاص کردار ہے لیکن فکر کی بات یہ ہے کہ آئندہ 30 اپریل کو ان کی خدمات کی مدت مکمل ہو رہی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

یونین نے ضلع تعلیمی افسر کی مدت کار میں دو برس کی توسیع کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ میوات مں جو تعلیمی رفتار ہے، وہ جاری رہ سکے۔

رکن اسمبلی چودھری ذاکر حسین نے اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور کئی اعلی افسران سے اس تعلق سے بات کی۔

اساتذہ کے اس وفد میں نیشنل ٹیچر ایوراڈ یافتہ ماسٹر بشیرالدین، حشمت خان صدر یونین، رمیش چندینی، اسٹیٹ ٹیچر ایوراڈ یافتہ ماسٹر شفیع محمد، ذاکر حسین، ناظم آزاد،کسم میڈم، محمد ارشد سمیت کئی درجن اساتذہ شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details