ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں صفائی ملازمین کا احتجاج آج تیسرا دن بھی جاری رہا ۔ اس دوران احتجاجیوں نے حکومت ہریانہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے مانگیں پوری کرنے کی اپیل کی۔
اس دوران ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت ان سے بات ہی کرنا نہیں چاہتی کئی بار مطالبہ کیا گیا لیکن سرکار نے انہیں ملنے کو وقت نہیں دیا۔
صفائی ملازمین کا احتجاج جاری۔ ویڈیو یونین کے ضلع صدر مہیش چند نے بتایا کہ ہوم منسٹر انل وج کے ساتھ اتفاق رائے بننے کے باوجود بھی صفائی ملازمین کو 4000 جوکھم بھتا نہیں دیا گیا۔ اور نا ہی ملازمین کو مستقل ملازمت دی گئی ہے۔
صفائی ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں مستقل ملازمت اور اٹھارہ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ نہیں دی جائے گی تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔
فی الحال دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ حکومت کب صفائی ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرتی ہے؟