ریاست ہریانہ کے سونیپت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے مظاہرے کا آج 10واں اور اہم دن ہے۔ کسانوں کے مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے دہلی کو نوئیڈا سے ملانے والی چلا سرحد بند کردی ہے۔ اس کے علاوہ سنگھو بارڈر پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے رعی قوانین کے خلاف ہو رہے مظاہرے کا جائزہ لیا۔ زرعی قانون کے حوالے سے ہزاروں کسان ہریانہ دہلی کے سنگھو بارڈر پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے روٹیاں بنانے والی مشینیں بھی طلب کی گئیں ہیں۔
کسانوں نے بتایا کہ لنگروں کو چلانے کے لئے ایسی مشینوں کی ضرورت پڑےگی۔ یہ مشین 1 منٹ میں 15 روٹیاں اور ایک گھنٹے میں 900 روٹی بناتی ہے۔ جس کی وجہ سے لنگر 24 گھنٹے تک چلتا ہے۔